5 اکتوبر 2021 - 15:25
طالبان نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی

افغانستان میں بر سر اقتدار آنے والی طالبان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں بر سر اقتدار آنے والی طالبان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی۔

طالبان کی حکومت نے چمن اسپن بولدک سرحد پر ہر قسم کی آمد و رفت بند کر دی، بابِ دوستی کے سامنے مرکزی شاہراہ پر افغان حدود میں سیمنٹ بلاکس رکھ دیئے گئے۔

گورنر قندھار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور پیدل آمد و رفت احتجاجاً بند کی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر معمولی اقدام کا علم نہیں ہے، آج صورتِ حال دیکھ کر سرحد پر معمول کی سرگرمیوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242